بابر اعظم ٹی ٹوئٹنی میں زیادہ سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی

یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی چھٹی سنچری تھی جس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پاکستان کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے 185 اننگز میں 6 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ناردرن کے خلاف سینٹرل پنجاب کی جانب سے سنچری بناکر اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آج سینٹرل پنجاب کی جانب سے بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی چھٹی سنچری تھی جس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پاکستان کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے 185 اننگز میں 6 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

پاکستان کے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے پانچ، پانچ جبکہ خرم منظور نے چار، مختار احمد اور شرجیل خان نے تین۔تین سنچریاں مکمل کی ہیں۔بابر اعظم چھ یا اس سے زائد سنچریاں بنانے والے دنیا کے نویں بلے بازہیں، اس فہرست میں کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.