باکسر عامر خان کو امریکی طیارہ سے اتار دیا گیا

34 سال کے عامر کا کہنا ہے کہ جب کسی کی جانب سے یہ شکایت کی گئی کہ ان کے دوست نے ماسک سے چہرہ مناسب طور سے نہیں ڈھانپا ہوا تو پولیس نے انہیں ان کے ساتھی کے بشمول امریکن ایئرلائنز کے طیارے سے نیچے اتاردیا۔

نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ماسک سے چہرہ مناسب طور پر نہ ڈھانپنے کے الزام میں ایک امریکی پرواز سے اتار دیا گیا۔

34 سال کے عامر کا کہنا ہے کہ جب کسی کی جانب سے یہ شکایت کی گئی کہ ان کے دوست نے ماسک سے چہرہ مناسب طور سے نہیں ڈھانپا ہوا تو پولیس نے انہیں ان کے ساتھی کے بشمول امریکن ایئرلائنز کے طیارے سے نیچے اتاردیا۔

ایئرلائن کے عہدیداروں نے کہاکہ نیویارک سے ڈیلاس فورٹ جانے والی پرواز اس وقت گیٹ پر واپس لوٹ آئی جب دو افراد کی جانب سے جہاز کے عملے کی درخواست پر عمل کرنے سے انکار کیاگیا۔

تاہم ایئرلائن نے اس بات سے انکار کیاہے کہ اس واقعہ میں پولیس کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔

ایئرلائن کے ترجمان کا کہناہے کہ ’ہماری کسٹمر ریلیشن ٹیم خان سے رابطہ کررہی ہے تاکہ ان کے تجربے کے بارے میں مزید جان سکیں اور ہمارے صارفین اور عملے کی حفاظت کیلئے نافذ کردہ پالیسیوں کی اہمیت کو مزید تقویت ملے۔

ٹوئٹر پر عامر خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ وہ نیویارک میں قیام کے بعد کولوراڈو میں تربیتی کیمپ جارہے تھے کہ انہیں اس ’ناگوار‘ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

لائٹ والٹر ویٹ کے سابق عالمی چمپئن عامر خان نے مزید کہاکہ پولیس نے انہیں آج جہاز سے اس وقت اتار دیا جب وہ کولوراڈو سپرنگز کے تربیتی کیمپ جارہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ یقینی طورپر یہ شکایت امریکن ایئرلائنز کے عملے نے کی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میرے ساتھی کے چہرے پر ماسک مناسب حد تک اونچا نہیں تھا۔ اس لیے انہوں نے جہاز کو روکا اور مجھے اور میرے دوست کو اتار دیا حالانکہ میں نے کچھ غلط نہیں کیاتھا۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.