بیڈ منٹن سنگلز میں کرشنا ناگر کو گولڈ، سہاس کو چاندی

ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ پانچواں گولڈ میڈل اور مجموعی طور پر 19 واں تمغہ ہے۔اس فتح کے ساتھ 22 سالہ کرشنا ہم وطن پرمود بھگت کی برابری پرپہنچ گئے ہیں ۔

ٹوکیو: انڈین پیرا شٹلر کرشنا ناگر نے اتوار کو ٹوکیو پیرالمپکس میں مینز سنگلز بیڈمنٹن ایس ایچ6 ایونٹ میں ہانگ کانگ کے چو من کیئی کو تین گیموں کی سخت جدوجہد میں 21-17، 16-21، 21-17 سے شکست دے کر ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اس سے قبل سہاس یتیراج کو مردوں کے سنگلز ایس ایل 4 کلاس کے فائنل میں فرانس کے لوکاس مزور سے ہاکر چاندی کے تمغے سے صبرکرنا پڑاتھا۔ 38 سالہ سہاس نے سخت مقابلہ کیا لیکن بالآخر وہ دوبار کے عالمی چیمپئن مزورسے 62 منٹ تک چلے مقابلے میں 21-15 17-21 15-21 سے ہارگئے۔

ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ پانچواں گولڈ میڈل اور مجموعی طور پر 19 واں تمغہ ہے۔اس فتح کے ساتھ 22 سالہ کرشنا ہم وطن پرمود بھگت کی برابری پرپہنچ گئے ہیں۔ بھگت نے ہفتہ کو ایس ایل 3 زمرے میں بیڈمنٹن کاپہلا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ناگر نے ہفتہ کو گریٹ برٹین کے کرسٹن کومبس کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اس درمیان ایک دیگرہندوستانی ترون ڈھلون ایس ایل 4 ایونٹ کے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں انڈونیشیا کے فریڈی سیتیاوان سے 17-21، 11-21 سے شکست کھاگئے۔  (یو این آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.