ثانیہ، پاکستانی ٹیم کے بائیوسیکیور ببل میں داخل ہوگئیں

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا جس کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے بائیو سیکور ببل جوائن کرلیا۔

دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سیکور ببل میں پہنچ گئیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا جس کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے بائیو سیکور ببل جوائن کرلیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پروٹوکولز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔

محمد حفیظ، حسن علی، عماد وسیم، فخر زمان اور محمد رضوان کے ارکان خاندان ان کے ساتھ ہیں جبکہ کوچ ثقلین مشتاق اور عثمان قادر کے اہل خانہ بھی بائیو سیکور ببل میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو روایتی حریف ہندوستان کے خلاف کرے گی۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں نے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ابھی تک کھیلے گئے اپنے دونوں پریکٹس میاچس میں جیت حاصل کرلی ہے جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والے میاچ کے تعلق سے مزید دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.