جنوبی افریقہ دورہ کا فیصلہ کرنے کافی وقت ہے:گنگولی

گنگولی نے کہاکہ یہ دورہ ابھی ملتوی نہیں ہوا ہے۔ ہمارے پاس فیصلہ کرنے کیلئے کافی وقت ہے۔ فی الحال دورہ جنوبی افریقہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ہم اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو کورونا کی نئی قسم کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہاکہ جنوبی افریقہ میں اومیکرون کے نئے ویرینٹ کے انفیکشن کے خطرہ کے درمیان ہندوستان کا دسمبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

گنگولی نے کہاکہ یہ دورہ ابھی ملتوی نہیں ہوا ہے۔ ہمارے پاس فیصلہ کرنے کیلئے کافی وقت ہے۔ فی الحال دورہ جنوبی افریقہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ہم اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو کورونا کی نئی قسم کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

اب جو صورتحال ہے اس کے مطابق دورہ ہونے کا پورا امکان ہے۔ پہلا ٹسٹ17 دسمبر سے شروع ہونا ہے۔ ہم اس پر غور کریں گے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی فی الحال اس دورہ کیلئے مرکزی حکومت سے اجازت کا انتظار کررہا ہے۔ اس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ جائے گی یا نہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اس ٹور کو ری شیڈول کرنے کی بھی اطلاع ہے۔ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی تینوں سیریز کے کچھ میاچس کم کیے جاسکتے ہیں۔ سمجھا جاتاہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ‘ بی سی سی آئی کے ساتھ مثبت بات چیت کررہا ہے اور اسے یقین ہے کہ ہندوستان کا دورہ منصوبہ بندی کے مطابق ہوگا۔

سی ایس اے کے قائم مقام سی ای او فولیسی موسیکی نے ایک بیان میں کہاکہ ہم بی سی سی آئی کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں اور ہندوستانی ٹیم یہاں آنے کی منتظر ہے۔ ہماری حکومت ہماری مدد کرنا چاہتی ہے اور ہم اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

ہم نے دو بائیو ببل بنانے کی تیاری کی ہے۔ انگلینڈ کے دورہ سے ہم نے بہت کچھ سیکھاہے۔ جب ہم اس دورہ کی تیاری کررہے تھے تو ہم نے میچوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے گوٹانگ اور کیپ ٹاون کیلئے تیاری کی ہے۔ منصوبہ یہ ہے کہ جوہانسبرگ سے کیپ ٹاون تک چارٹر فلائٹ کا بندوبست کیا جائے۔ اس نئے کورونا ویرینٹ کی آمد سے پہلے بھی یہی منصوبہ تھا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.