جنوبی افریقہ نے ٹسٹ سیریز 1-2 سے جیت لی

ہندوستانی گیند بازوں نے ٹیم کو مایوس کیا اور وہ مطلوبہ وکٹیں حاصل نہ کرسکے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ٹسٹ میں شکست کے بعد جس انداز میں شاندار واپسی کی وہ قابل تعریف ہے۔

کیپ ٹاؤن: مڈل آرڈر بلے باز کیگن پیٹرسن (82) اور ریسی وان ڈیر ڈوسن (ناٹ آؤٹ 41) کی شاندار نصف سنچری شراکت داری کی مدد سے جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے خلاف تیسرے اور آخری فیصلہ کن ٹسٹ میچ کے چوتھے دن لنچ کے بعد 7 وکٹ سے جیت حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

اس طرح جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ ٹسٹ سیریم جیتنے ہندوستان کی کوشش کامیاب نہیں ہوپائے۔ میزبان ٹیم نے212 رن کے ہدف کے تعاقب کو 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ٹیم انڈیا کو ایک بار پھر مایوسی ہاتھ لگی۔ ہندوستانی گیند بازوں نے ٹیم کو مایوس کیا اور وہ مطلوبہ وکٹیں حاصل نہ کرسکے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹسٹ میں شکست کے بعد جس انداز میں شاندار واپسی کی وہ قابل تعریف ہے اور اس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہانسبرگ میں چوتھی اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے برابری کی اور یہاں کیپ ٹاؤن میں اپنی جیت پر مہر ثبت کی۔ جنوبی افریقہ نے سوپر اسٹار کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں بھی بطور ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک بار پھر ہندوستان کو سیریز جیتنے سے محروم رکھا۔

اس میچ میں 212 رن کا ہدف اس پچ پر مشکل ہونے والا تھا۔ ہندوستان نے ابتدائی جھٹکا دیکر اچھی شروعات کی تھی لیکن دوسری وکٹ کیلئے ایلگر اور کیگن پیٹرسن کی شاندار شراکت نے ٹیم انڈیا پر دباؤ بنایا۔ ریویو نے بھی ہندوستان کا ساتھ نہیں دیا اور پیٹرسن اور ون ڈیر ڈوسین نے اسکور کو مزید آگے بڑھایا۔ پیٹرسن بھلے ہی اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے لیکن انہوں نے سیریز جیتنے کی مضبوط بنیاد رکھی اور باوما نے اپنے شاندار شاٹ سے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

ہندوستانی گیند بازوں نے بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ آسانی سے رن دینا اور ناقص فیلڈنگ نے بھی شائقین کو مایوس کیا۔ آخر کار کپتان کوہلی کی اس ٹسٹ ٹیم کو خالی ہاتھ وطن لوٹنا پڑے گا۔ تاہم ٹیم نے ایک میچ جیت کر عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اہم پوائنٹس حاصل کیا۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کیلئے سلامی بلے باز ایڈین مارکرام نے 16‘ کپتان ڈین ایلگر نے 30 اور کیگن پیٹرسن نے 82 رن اسکور کئے جبکہ ونڈر ڈوسن 41 اور ٹمبا باووما 32 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے محمد سمیع‘ جسپریت بمراہ اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میاچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کرنے والے کیگن پیٹرسن کو میان آف دی میاچ اور میان آف دی سیریز قرار دیاگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میاچس کی ونڈے سیریز 19 جنوری سے شروع ہوگی۔ مختصر اسکور۔ ہندوستان پہلی اننگز 223 آل آؤٹ۔ جنوبی افریقہ پہلی اننگز 210 آل آؤٹ۔ ہندوستان دوسری اننگز 198 آل آؤٹ۔ جنوبی افریقہ دوسری اننگز 212/3۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.