جو شاہین آفریدی نے ہندوستان کے ساتھ کیا اُسے دہرانے کی کوشش کروں گا: بولٹ

بولٹ نے ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے کہا کہ جس طرح سے اس دن شاہین نے گیند بازی کی وہ انتہائی شاندار تھی۔ ہندستانی ٹیم میں کچھ بہترین بلے باز ہیں۔

دبئی: گزشتہ اتوار شاہین شاہ آفریدی نے اپنی سیم اور انسونگ ہوتی گیندوں سے ہندستان کے ٹاپ آرڈر کو اکھاڑ پھینکا۔ اب اس اتوار کو ٹرنٹ بولٹ بھی کچھ ایساہی کرنا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی کرکٹ میں بولٹ کے نام ہندستان کے خلاف6 1 میچوں میں 71 وکٹ ہیں۔ ممبئی انڈینس کے اپنے کپتان روہت شرما کے خلاف ان کا بہترین ریکارڈ رہا ہے۔ جہاں انہوں نے 7ٹی 20 اننگز میں تین مرتبہ آؤٹ کیا ہے۔ اس دوران بولٹ نے روہت کے خلاف 24 گیندوں میں صرف 29 رن ہی دیے ہیں۔

بولٹ نے ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے کہا کہ جس طرح سے اس دن شاہین نے گیند بازی کی وہ انتہائی شاندار تھی۔ ہندستانی ٹیم میں کچھ بہترین بلے باز ہیں۔ ہماری نظر شروعات کے اووروں میں ہی وکٹ لینے پر ہوگی۔ ہاں بس ہمیں اپنے لائن اور لینتھ کا خیال رکھنا ہوگا اور ایک یقینی ٹپے سے گیند بازی کرنی ہوگی۔ اگر گیند سونگ ہوئی تو جو شاہین نے کیا وہ میں بھی کرنے کی کوشش کروں گا۔

اس ٹی 20 عالمی کپ میں ٹاس کا اپنا اہم رول ہوتا ہے۔ سپر۔12 راؤنڈ میں صرف دو میچوں کو چھوڑ کر سبھی میچ اسی ٹیم نے جیتے ہیں جو ہدف کا تعاقب کررہی تھی۔ بولٹ کو اس کا اندازہ ہے لیکن انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم دوسری اننگز میں فلڈنگ بھی کرتی ہے تو وہ ہدف کو بچانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.