حیدرآباد کی آر سی بی کے خلاف 4 رن سے کامیابی

آر سی بی کو جیت کیلئے 142 رنوں کی ضرورت تھی تاہم وہ 6 وکٹس کھوکر 137 تک ہی پہنچ پائی۔ آر سی بی کیلئے میکسویل نے سب سے زیادہ 40 رن بنائے۔

ابوظبی: کپتان اور میان آف دی میاچ کا اعزاز حاصل کرنے والے کین ولیمسن کے علاوہ کشمیر کے نوجوان فاسٹ بولر عمران ملک‘ بھونیشور کمار اور جیسن رائے کے شاندار مظاہرہ کی مدد سے سن رائیزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2021 کے ایک میاچ میں آر سی بی کو 4 رن سے شکست دے دی۔

آر سی بی کو جیت کیلئے 142 رنوں کی ضرورت تھی تاہم وہ 6 وکٹس کھوکر 137 تک ہی پہنچ پائی۔ آر سی بی کیلئے میکسویل نے سب سے زیادہ 40 رن بنائے۔ میکسویل نے 25 گیندوں میں 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان کوہلی 5‘ پڈیکل 41‘ بھرت 12 اور شہباز احمد 14 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیویلرس 19 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کی جانب سے بھونیشور کمار‘ جیسن ہولڈر‘ سدھارتھ کول‘ عمران ملک اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں حیدرآباد نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 141 رن بنائے۔ حیدرآباد کیلئے سلامی بلے باز جیسن رائے نے سب سے زیادہ 44 رن اسکو رکئے۔

رائے نے 38 گیندوں میں 5 چوکے لگائے۔ جیسن رائے اور کپتان کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کیلئے 70 رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو قابل دفاع کرنے میں مدد دی۔ ولیمسن نے 4 چوکوں کی مدد سے 31 رن بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابھیشک شرما 13‘ پریام گارگ 15‘ ساہا 10 اور جیسن ہولڈر 16 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

آر سی بی کی جانب سے ہرشل پٹیل نے سب سے زیادہ 3‘ ڈینیل کرسچن نے 2 جبکہ گارٹن اور لیگ اسپنر چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.