دو نئی آئی پی ایل ٹیموں کیلئے 10 پارٹیوں نے بولی لگائی

احمدآباد، لکھنؤ، کٹک، دھرم شالہ، گوہاٹی اور اندور میں سے ایک شہر کیلئے بولی لگانے والی ان پارٹیوں میں دنیا کے سب سے مشہور فٹبال کلب مانچٹسر یونائٹیڈ کے مالک بھی موجود تھے۔

دبئی: آئی پی ایل 2022 سیشن کیلئے 2 نئی ٹیموں کی تشکیل کی غرض سے آج دوپہر دبئی کے تاج دبئی ہوٹل میں منعقد ہوئی بولی میں 10 پارٹیاں حاضر تھیں۔

احمدآباد، لکھنؤ، کٹک، دھرم شالہ، گوہاٹی اور اندور میں سے ایک شہر کیلئے بولی لگانے والی ان پارٹیوں میں دنیا کے سب سے مشہور فٹبال کلب مانچٹسر یونائٹیڈ کے مالک بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ سنجیو گوئنکا کی ملکیت والے اڈانی گروپ اور آر پی ایس جی گروپ بھی بولی لگانے والوں میں شامل رہے۔ حالانکہ اس دوران ایک اہم دواساز کمپنی غیرحاضر رہی جس کے بارے میں پہلے کافی باتیں کی جارہی تھی۔

سمجھا جاتاہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے منیجر ارون پانڈے کے ذریعہ پرموٹیڈ ریتی اسپورٹس نے کٹک کیلئے بولی لگائی ہے، حالانکہ پتہ یہ چلا ہے کہ وہ پروگرام کے مقام پر تھوڑی تاخیر سے پہنچے اور دیر سے ٹنڈر پیش کرنے کے سبب ان کی بولی بالآخر قبول نہیں کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ مقامی تاجر آنند پودار کی ملکیت والی ریتی ایک بڑی کمپنی کے طورپر آگے بڑھ رہی ہے۔ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق سبھی پارٹیوں کو مکمل طورپر انفرادی معلومات، مالی تفصیلات اور بولی سے متعلق کاغذات کو بند لفافے میں جمع کرنے کیلئے کہاگیاہے۔

انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ نے کہاہے کہ اس کے قانونی اور آڈٹ افسر پہلے پارٹیوں کے ذریعہ جمع دستاویزات کی جانچ کریں گے اور اس کے بعد ہی بولی کے ذریعہ دوسرا لفافہ کھولا جائے گا۔ اس عمل میں کچھ گھنٹے لگنے کی امید ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.