دیپک چہر نے گراؤنڈ میں گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش

رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2021 سیزن کے میچ میں پنجاب کنگز نے چینائی سوپر کنگز کو شکست دی جس کے بعد جہاں پوری ٹیم اُداس تھی وہیں ٹیم کے ایک کھلاڑی نے اپنی ٹیم کی ناکامی کو یادگار دن میں تبدیل کردیا۔

دبئی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کے خلاف شکست کے باوجود چینائی سوپر کنگز (سی ایس کے) کے کھلاڑی دیپک چاہر نے اسٹیڈیم میں اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی۔

رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2021 سیزن کے میچ میں پنجاب کنگز نے چینائی سوپر کنگز کو شکست دی جس کے بعد جہاں پوری ٹیم اُداس تھی وہیں ٹیم کے ایک کھلاڑی نے اپنی ٹیم کی ناکامی کو یادگار دن میں تبدیل کردیا۔

دیپک چاہر نے میچ کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم میں موجود اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی جس پر ان کی گرل فرینڈ نے فوراً ’ہاں‘ کہہ دی۔ کرکٹر نے گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتی ہے۔

دیپک چاہر اپنی گرل فرینڈ کو سب کے سامنے انگوٹھی پہناتے ہیں جس کے بعد ان کی گرل فرینڈ بھی انہیں انگوٹھی پہناتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرکٹر نے کیپشن میں لکھاکہ ’خاص لمحہ۔‘ دیپک چہر کی پوسٹ کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاجا رہاہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.