رمیز راجا‘ پی سی بی چیرمین مقرر

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے رمیزراجا کو فون کرکے چیرمین پی سی بی بنانے کی اطلاع دی۔ سابق کپتان رمیز راجا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ میں نے پی سی بی چیرمین کا عہدہ قبول کرلیا ہے۔

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے رمیز راجا کی بطور چیرمین پی سی بی تقرری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے رمیزراجا کو فون کرکے چیرمین پی سی بی بنانے کی اطلاع دی۔ سابق کپتان رمیز راجا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ میں نے پی سی بی چیرمین کا عہدہ قبول کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیرمین پی سی بی بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ بہتری کا حصول میرا ہدف ہے۔ سابق ٹسٹ کرکٹر نے کہاکہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے سپورٹ اور دعاوں کی ضرورت ہے۔ پی سی بی کے سابق سربراہ احسان مانی کے انکار کے بعد رمیز راجا بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق رمیز راجا کو اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا گیاہے۔ پی سی بی کے آئین کے تحت پیٹرن ان چیف (وزیر اعظم پاکستان) کی جانب سے 2 گورننگ بورڈ ارکان کی نامزدگی ہوگی جس میں ایک نام رمیز راجا کا ہوگا۔

نامزدگیوں کے نوٹی فکیشن کے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس عظمت سعید کی جانب سے الیکشن شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔ گورننگ بورڈ کے خصوصی طورپر بلائے گئے اجلاس میں نئے چیرمین کا انتخاب ہوگا۔ اس سارے عمل کیلئے 4 ہفتے کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.