رمیز راجہ بلامقابلہ پی سی بی چیرمین منتخب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوا جس کی صدارت بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے کی۔

لاہور: سابق کپتان اور معروف کامنٹیٹر رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیرمین منتخب کرلیا گیا۔

سابق کپتان اور گورننگ بورڈ میں وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجہ بلامقابلہ چیرمین منتخب ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوا جس کی صدارت بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے کی۔

اجلاس میں رمیز راجہ بلامقابلہ چیرمین منتخب ہوگئے۔ صوبائی اسوسی ایشن کے انتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کوئی منتخب نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

گورننگ بورڈ کے ارکان عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، اسد علی خان، عارف سعید، جاوید قریشی، رمیز راجہ اور وسیم خان نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیرمین ہیں۔

 انہیں احسان مانی کی جگہ پی سی بی کی چیرمین شپ دی گئی ہے۔ احسان مانی نے 3 سال تک پی سی بی چیرمین کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔

اجلاس کے شرکا نے رمیز راجہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد انہوں نے چیرمین کی کرسی پر بیٹھ کرچیف الیکشن کمشنر اور بورڈ ارکان کا شکریہ اداکیا۔ رمیزراجہ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.