رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر نے سرجیو راموس کو پیچھے چھوڑدیا۔

فارو: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 181 واں میچ کھیل کر انٹرنیشنل شرکت کا یوروپین ریکارڈ قائم کردیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یہ کارنامہ گذشتہ دن آئندہ برس ورلڈکپ کے میزبان قطر کے خلاف دوستانہ میچ میں شریک ہوکر انجام دیا۔

پرتگال نے یکطرفہ مقابلہ 0-3 سے اپنے نام کرلیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر نے سرجیو راموس کو پیچھے چھوڑدیا۔

 اس سے قبل وہ یوروپی اقوام کی جانب سے سب سے زیادہ 180 میاچس کھیل چکے تھے۔ رونالڈو نے کھیل کے 37 ویں منٹ میں ٹیم کا کھاتہ کھولا۔ تین منٹ بعد جوز فونٹے نے ٹیم کی برتری ڈبل کی۔

آر بی لیپزگ کے اسٹرائیکر آندرے سلوا نے کھیل کے آخری منٹ میں گیند کو جال کے سپرد کیا۔ پرتگال نے منگل کو ورلڈکپ کوالیفائنگ مہم شروع کی تھی جس میں انہوں نے لگژمبرگ کی میزبانی کی تھی۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.