دہلی

مسافر کی ہنگامہ آرائی، ایرانڈیا کی لندن پرواز دہلی واپس

ایک مسافر کی بدتمیزی کی وجہ سے ایرانڈیا کی لندن پرواز پیر کے دن دہلی لوٹ آئی۔ ایرانڈیا کی فلائٹ اے آئی 111 دہلی۔ لندن۔ ہیتھرو ڈپارچر (اڑان بھرنے) کے فوری بعد لوٹ آئی۔

نئی دہلی: ایک مسافر کی بدتمیزی کی وجہ سے ایرانڈیا کی لندن پرواز پیر کے دن دہلی لوٹ آئی۔ ایرانڈیا کی فلائٹ اے آئی 111 دہلی۔ لندن۔ ہیتھرو ڈپارچر (اڑان بھرنے) کے فوری بعد لوٹ آئی۔

بدتمیزی کرنے والے اور 2 ارکان عملہ کو مارپیٹ کرنے والے مسافر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملزم‘ زبانی اور تحریری وارننگ دینے کے باوجود ہنگامہ کرتا رہا۔ پائلٹ نے دہلی واپسی کا فیصلہ کیا۔ ملزم کو سیکوریٹی حکام کے حوالہ کردیا گیا۔

ایرانڈیا کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ پولیس میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

گزشتہ چند ماہ میں مسافرین کی بدتمیزی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ ایک شرابی مسافر نے انڈیگو کی دہلی۔ بنگلورو پرواز میں ایمرجنسی دروازہ کھولے کی کوشش کی تھی۔