روی شاستری، بولنگ کوچ اور دیگر دو کورونا پازیٹیو

بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں بتایاکہ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری، بولنگ کوچ بھرت ارون، فیلڈنگ کوچ اور سریدھر اور ٹیم کے فیزیو تھراپسٹ نتن پٹیل کو آئیسولیٹ کیا گیاہے۔

نئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اوول ٹسٹ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہونے سے قبل سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

 اس کے بعد ٹیم کے اسپورٹس اسٹاف کے 3 دیگر اراکین کو بھی آئیسولیشن میں بھیج دیاہے۔ اس میں بولنگ کوچ بی ارون، فیلڈنگ کوچ آر سریدھر کے علاوہ ٹیم کے فیزیو تھراپسٹ نتن پٹیل شامل ہیں۔

 بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔ بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں بتایاکہ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری، بولنگ کوچ بھرت ارون، فیلڈنگ کوچ اور سریدھر اور ٹیم کے فیزیو تھراپسٹ نتن پٹیل کو آئیسولیٹ کیا گیاہے۔ کیونکہ گزشتہ شام کوچ روی شاستری کی ایک کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔

 اس کے بعد تمام کا آرٹی۔ پی سی آر ٹسٹ کرایا گیا ہے، جب تک ان کی رپورٹ انہیں آجاتی ، تب تک ان چاروں میں سے کوئی بھی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کرے گا۔ پوری ٹیم ہوٹل میں آئیسولیٹ رہیں گے۔ میڈیکل ٹیم کی طرف سے ان کی آرٹی۔ پی سی آر رپورٹ کے نگیٹیو آنے کی تصدیق کے بعد ہی یہ ٹیم کے ساتھ رہ سکیں گے۔  (پی ٹی آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.