روی شاستری لیجنڈس لیگ کے کمشنر مقرر

کرکٹ کے ساتھ وابستہ رہ کر خوشگوار احساس ہوتا ہے بالخصوص افسانوی کھلاڑیوں کے ساتھ جو اپنے اپنے میدانوں کے چمپئن ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری کو لیجنڈس لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ایل ایل سی سبکدوش کھلاڑیوں کا پیشہ ورانہ مقابلہ ہے جو اگلے سال منعقد ہوگا۔ ایل ایل سی کا پہلا سیزن اگلے سال جنوری میں خلیج میں منعقد ہوگا۔

”کرکٹ کے ساتھ وابستہ رہ کر خوشگوار احساس ہوتا ہے بالخصوص افسانوی کھلاڑیوں کے ساتھ جو اپنے اپنے میدانوں کے چمپئن ہیں۔“ شاستری نے یہ بات کہی جن کی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ وابستگی آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں ٹیم کے باہر ہونے کے بعد ختم ہوگئی تھی۔“ سنجیدہ کھیل کے ساتھ بہت مزا آنے والا ہے۔

ان مایہ ناز کھلاڑیوں کو کچھ بھی ثابت کرنا نہیں ہے مگر ان کی نیک نامی کا سوال ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس کے ساتھ کیسے انصاف کرتے ہیں۔“

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.