ریفری پر تشدد کرنے والے برازیلین فٹبالر کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

لاطینی ملک برازیل میں فٹبال کے ایک میچ کے دوران سپورٹ کلب ساو پاولو کے ولیم رائبیرو نے فاول دینے پر طیش میں آکر ریفری روڈریگو کریویلارو زمین پر گرانے کے بعد اس کے سر میں بیدردی سے لاتیں ماریں جنہیں ہسپتال لے جانا پڑا اور کھیل بھی 14 منٹ تک رکا رہا۔

ریوڈی جنیرو: میچ کے دوران ریفری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے برازیلین فٹبالر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاطینی ملک برازیل میں فٹبال کے ایک میچ کے دوران سپورٹ کلب ساو پاولو کے ولیم رائبیرو نے فاول دینے پر طیش میں آکر ریفری روڈریگو کریویلارو زمین پر گرانے کے بعد اس کے سر میں بیدردی سے لاتیں ماریں جنہیں ہسپتال لے جانا پڑا اور کھیل بھی 14 منٹ تک رکا رہا۔

ولیم رائیبرو کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس پر پولیس مزید کارروائی کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق برازیل پولیس نے میچ کے دوران ریفری پر تشدد کرنے پر ونسیو آئرس شہر کے ساؤ پالو کلب کے کھلاڑی ولیم ربیرو کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے کھلاڑی کو اڈمنڈو فکس اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق منتظمین نے میچ فوری طورپر ختم کردیا جبکہ گورانی کے حق میں اسکور 1-0 تھا۔ ساؤ پاؤلو کلب نیاس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.