زیادہ سے زیادہ کھلاڑی نسل پرستی کیخلاف بولیں:ہولڈنگ

ہولڈنگ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ معزز شخصیات نسل پرستی کے خلاف پیغام کیلئے اپنے سیلبرٹی اسٹیٹس کا استعمال کریں۔

لندن: ویسٹ انڈیز کے عظیم تیزگیندباز مائیکل ہولڈنگ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی آگے بڑھیں اور نسل پرستی کے خلاف بولیں کیونکہ ان کے پاس ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

ہولڈنگ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ معزز شخصیات نسل پرستی کے خلاف پیغام کیلئے اپنے سیلبرٹی اسٹیٹس کا استعمال کریں۔ ہولڈنگ نے پوچھا اگر وہ لوگ جن لوگوں کے پاس ایک پلیٹ فارم ہے اور جو لوگوں تک پہنچنے کے قابل ہیں، اگر وہ کچھ نہیں کہتے تو کون کرے گا؟

ایسے کھلاڑی ہیں جو پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ اگر وہ اٹھ کر کچھ کہتے ہیں، تودنیا بھر کے لوگ سننا چاہیں گے کہ انہیں کیا کہناہے اور یہ سمجھنے کی کوشش کرنا چاہیں گے کہ انہیں کیا کرناہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک پلیٹ فارم والے لوگ، ایک نام کے حامل لوگ، دنیا بھر میں پہچانے جانے والے لوگوں کو ان چیزوں کے بارے میں بولنے کی ضرورت ہے جو انہیں متاثر کرتی ہیں اور دنیا کو متاثرکرتی ہیں۔

امریکہ میں مئی2020 میں جارج فلائیڈ کی موت کے بعد سے سماج میں تبدیلی لانے کیلئے ہولڈنگ نے اس موضوع پر مسلسل بات کی ہے۔ فائیڈ کی موت کی وجہ سے بلیک لائیوز میٹر موومنٹ عالمی ہوگیا تھا۔ ہولڈنگ نے ایک کتاب ”وہائی وی نی، ہاؤ وی رائز“ شائع کی ہے جس میں کھیل میں نسل پرستی کے بارے میں بتایا گیاہے اور اس میں کئی ہائی پروفائل سیاہ فام اتھلیٹس کا تعاون ہے۔

انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو کھیل کے معاملات میں اپنی رائے کو محدود نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جب وہ میدان یا باسکٹ بال کورٹ چھوڑتے ہیں، تو انہیں معمول کی زندگی گزارنے کیلئے واپس معاشرے میں جانا پڑتاہے۔ اگر وہ معاشرے سے متاثر ہوتے ہیں تو انہیں بولنا پڑتاہے اور اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.