سلیم ملک نے 1994 میں میاچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی:وارن

شین وارن کے مطابق ٹسٹ میچ کے چوتھے روز سلیم ملک نے مجھ سے رابطہ کیا اور ہارنے کی صورت میں مجھے اور ساتھی کھلاڑی کو 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرز کی پیشکش کی۔

سڈنی: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے انہیں 1994 کے کراچی ٹسٹ کو فِکس کرنے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

شین وارن کی زندگی پر بننے والی ڈاکیو مینٹری ’شین‘ میں پاکستانی کپتان سلیم ملک پر فکسنگ کے الزامات لگاتے ہوئے کہا گیاکہ سلیم ملک نے 1994میں کراچی ٹسٹ ہارنے کیلئے فکسنگ کی آفر کی۔

شین وارن کے مطابق ٹسٹ میچ کے چوتھے روز سلیم ملک نے مجھ سے رابطہ کیا اور ہارنے کی صورت میں مجھے اور ساتھی کھلاڑی کو 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرز کی پیشکش کی۔

انہوں نے الزام لگایاکہ سابق پاکستانی کرکٹر نے انہیں اور ان کے ساتھی ٹم مے کو اسٹمپ سے باہر گیند کرنے اور وکٹ نہ لینے پر خطیر رقم کی پیشکش کی تھی۔

شین وارن نے مزید کہاکہ وہ سلیم ملک کی پیشکش سے کافی حیران ہوئے البتہ انہوں نے رشوت لینے سے انکار کردیا جس کے بعد سابق پاکستانی کھلاڑی نے دوبارہ کبھی رابطہ نہیں کیا۔

اس کے علاوہ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر نے دعویٰ کیا کہ سلیم ملک نے انہیں کہاکہ اگر وہ میچ ہارگئے تو ان کے گھر جل جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو 1994 کے کراچی ٹسٹ میں انضمام الحق اور مشتاق احمد کی تاریخی پارٹنر شپ کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ سلیم ملک پر 2000 میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تمام طرز کی کرکٹ سے تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اسی دوران سلیم ملک نے کہاہے کہ خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتاہے؟ سلیم ملک نے شین وارن کے الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ دستاویزی فلم کو بیچنے اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے فکسنگ معاملے کا ناجائز سہارا لیاگیا۔

تمام الزامات بے بنیاد ہیں، 5 ہزار ڈالر لے کر پچ کے بارے میں اطلاع دینے کا اعتراف کرنے اور ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے سزا پانے والے شخص کے کردار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتاہے؟

انہوں نے کہاکہ میرے اس وقت کے وکیل عظمت سعید آسٹریلیا جاکر یہ کیس بھی جیتے ہوئے ہیں، شین وارن ایک جھوٹا شخص ہے جو اب دوبارہ الزامات لگاکر اپنی دکانداری چمکانے کی کوشش کررہا ہے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.