سمیع کو امپائر کی جانب سے انتباہ پر کوہلی ناخوش

کیپ ٹاون ٹسٹ کے دوسرے دن امپائر ماریاس ایرسمس کی جانب سے محمد سمیع کو پچ کے ”ڈینجر ایریا“ میں جانے پر تنبیہ کی گئی جس پر کپتان ویراٹ کوہلی نے ناخوشی کا اظہار کیا۔

کیپ ٹاون: پچ کے ڈینجر ایریا میں جانے پر ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کو امپائر کی تنبیہ پر ٹیم ا نڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ناخوشی کا اظہار کر دیا۔

کیپ ٹاون ٹسٹ کے دوسرے دن امپائر ماریاس ایرسمس کی جانب سے محمد سمیع کو پچ کے ”ڈینجر ایریا“ میں جانے پر تنبیہ کی گئی جس پر کپتان ویراٹ کوہلی نے ناخوشی کا اظہار کیا۔

ٹی وی ری پلے میں ظاہرہوا تھاکہ سمیع بولنگ کے وقت ڈینجر زون سے باہر رہے تھے، اس پر کوہلی نے مذکورہ امپائر سے بات چیت بھی کی البتہ سمیع کی بولنگ کے ایک سے زائد ری پلے میں ظاہر ہوا کہ انہوں نے اس سے قبل 3 بار ڈینجر زون میں قدم رکھے تھے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری 3 میاچس کی سیریز اس وقت 1-1 سے مساوی ہے جبکہ تیسرا ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.