سندھو کی نگاہ انڈونیشیا ماسٹرس خطاب پر

ٹوکیو اولمپک کی برانز میڈل جیتنے والی سندھو گزشتہ طویل عرصہ سے خطاب نہیں جیت پائی ہیں۔

بالی: دو مرتبہ کی اولمپک میڈل یافتہ پی وی سندھو انڈونیشیا ماسٹرس سوپر750بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کرتے ہوئے خطاب جیتنے کی کوشش کرے گی جبکہ سائنا نہوال اور سمیر ورما زخمی ہونے کے سبب اس مقابلہ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ٹوکیو اولمپک کی برانز میڈل جیتنے والی سندھو گزشتہ طویل عرصہ سے خطاب نہیں جیت پائی ہیں۔ وہ حال ہی میں ڈنمارک میں کوارٹر فائنل اور فرانس میں سیمی فانئل میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔

انہوں نے اپنا آخری خطاب 2019 ورلڈ چمپئن شپ کے طور پر جیتا تھا۔ وہ اس سال کے ابتداء میں سوئس اوپن کے فائنل میں پہنچی تھیں۔ تیسرے مقام کی حامل ہندوستانی کھلاڑی کی انڈونیشیا سے اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ وہ دو سال قبل جکارتہ میں فائنل میں پہنچی تھیں۔

وہ اپنے پہلے مقابلے میں تھائی لینڈ کی سوپاندا کیٹ تھونگ کا سامنا کریں گی۔ سندھو اگلے دو دور میں اسپین کی کلارا ارجومندری اور کینیڈا کی چھٹے مقام کی مشیل لی سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔ سیمی فائنل میں انہیں جاپان کی ٹاپ سیڈر اکینے یاماگوچی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لندن اولمپک کی برانز میڈل فاتح سائنا اور سمیر زخمی ہونے کے سبب اس ٹورٹمنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کدامبی شری لنکا اور لکشیہ سین پر سبھی کی نگاہیں مرکوز ہوں گی۔ لکشیہ مینس سنگلز کے اپنے پہلے میاچ میں جاپان کے کانتا سونیاما سے مقابلہ کریں گے جبکہ سمیر کے باہر ہونے کے بعد شری کانت کا سامنا کوالیفائر میں ہوگا۔

اولمپین بی سائی پرنیت کا سامنا انڈونیشیا کے شیسر ہرین رستویتو سے ہوگا جبکہ ایچ ایس پرنئے کو اپنے پہلے میاچ میں چھٹی سیڈنگ یافتہ انڈونیشیائی جوناتھن کرسٹو کا سامنا کرنا ہے۔ پاروپلی کشیپ کا سامنا ڈنمارک کے ہینس کرسٹین سولبرگ وٹنگسس سے ہوگا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.