سن رائزرس حیدرآباد کے باولر ٹی نٹراجن کورونا پازیٹیو

اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم کے دیگر ممبران کے ٹیسٹ نگیٹیو آئے ہیں اور وہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج رات دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں حصہ لے سکتے ہیں ، لہذا میچ شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا۔

دبئی: آئی پی ایل 2021 سیزن میں کورونا بحران پھر سے آ سکتا ہے۔ دراصل ، سن رائزرس حیدرآباد کے ٹی نٹراجن یہاں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ سے قبل آج صبح 5 بجے کئے گئےآر ٹی پی سی آر ٹسٹ میں کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق تیزگیندباز ٹی نٹراجن کورونا سے متاثر ہیں ، حالانکہ ان کے اندر کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔ اس درمیان فرنچائز ی کی میڈیکل ٹیم نے کھلاڑی وجے شنکر سمیت ٹیم انتظامیہ وجے کمار، فیزیوتھیراپسٹ شیام سندر جے ، ڈاکٹر انجنا ونن ، لاجسٹک منیجر تشار کھیڑکر اور نیٹ گیندباز پریاسامی گنیشن کو نٹراجن کے قریبی رابطے کے طور پر نشانزد کیا ہے فی الحال ، ہر ایک کو احتیاط کے طور پرالگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم کے دیگر ممبران کے ٹیسٹ نگیٹیو آئے ہیں اور وہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج رات دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں حصہ لے سکتے ہیں ، لہذا میچ شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.