شاستری اور کوہلی نے زبردست کام کیاہے: کپل دیو

کپل دیو نے مزید کہاکہ ویراٹ کوہلی اور روی شاستری نے جس طرح گزشتہ پانچ سالوں میں ٹیم کی قیادت اور کوچنگ کی ہے تو میں انہیں 100 میں سے 90 فیصد نمبر دوں گا اور آئی سی سی ٹرافی نہ جیتنے پر 10 فیصد نمبر کاٹ دوں گا۔

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو نے کہاہے کہ ویراٹ کوہلی کی کپتانی اور روی شاستری کی کوچنگ میں ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، میں انہیں 100 میں سے 90 فیصد نمبر دوں گا اور آئی سی سی ٹرافی نہ جیتنے پر 10 فیصد نمبر کاٹ دوں گا۔

 رپورٹس کے مطابق کپل دیو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کوہلی اور روی شاستری کے تعقل سے کہا کہ ’میرے خیال میں دونوں نے ایک زبردست کام کیاہے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہندوستان کو کوئی بڑی ٹرافی نہیں جتواسکے لیکن اگر ہم گزشتہ پانچ سالوں پر نظر ڈالیں تو جب سے کوہلی نے اقتدار سنبھالا ہے ٹیم میں کسی چیز کی کمی نہیں رہی۔

کپل دیو نے کہاکہ ٹیم انڈیا نے صرف آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی بلکہ اس کے علاوہ ہندوستان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ویراٹ کوہلی کی کپتانی اور روی شاستری کی کوچنگ میں ٹیم نے جہاں بھی سفر کیا، دوسری ٹیم کو شکست دی ہے۔

 سابق ہندوستانی کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈکپ ناک آؤٹ تک پہنچنا بھی بہت بڑی بات ہے لیکن افسوس ہندوستان اس میں ناکام رہا، وہ ٹاپ فور میں پہنچ جاتا اور پھر ہار جاتا تو یہ سمجھ میں آتا ہے لیکن اگر آپ ٹاپ فور میں نہیں پہنچتے ہیں، تو آپ پر لازمی تنقید ہوگی۔ کپل دیو نے مزید کہاکہ ویراٹ کوہلی اور روی شاستری نے جس طرح گزشتہ پانچ سالوں میں ٹیم کی قیادت اور کوچنگ کی ہے تو میں انہیں 100 میں سے 90 فیصد نمبر دوں گا اور آئی سی سی ٹرافی نہ جیتنے پر 10 فیصد نمبر کاٹ دوں گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.