شعیب ملک کیلئے گراونڈ میں ’جیجا جی‘ کے نعرے

سوشل میڈیا پر ہندوستانی کرکٹ شائقین کی ایک ویڈیو زیر گردش تھی جس میں شعیب ملک کو باؤنڈری پر کھڑے دیکھا جاسکتاہے۔ ویڈیو بنانے والے شائقین شعیب ملک کیلئے ’جیجا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

دبئی: ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کرنے والے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کیلئے گزشتہ روز ہند۔ پاک میچ کے دوران ان کے ہندوستانی مداح ’جیجا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ہندوستانی کرکٹ شائقین کی ایک ویڈیو زیر گردش تھی جس میں شعیب ملک کو باؤنڈری پر کھڑے دیکھا جاسکتاہے۔ ویڈیو بنانے والے شائقین شعیب ملک کیلئے ’جیجا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ ثانیہ مرزا بھی اس پر ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکیں۔ ثانیہ مرزا نے کچھ قہقہوں والی اور لال دل ایموجیز کے ذریعے اس ویڈیو پر ردعمل دیا۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.