شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت

صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم کے ہمراہ یو اے ای نہیں جائیں گے۔ وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں ایک اور تبدیلی کی گئی ہے جہاں صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم کے ہمراہ یو اے ای نہیں جائیں گے۔ وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب پاکستانی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی۔

اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پیر اور منگل کو اسکواڈ کے ٹریننگ سیشن ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان ٹیم 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ بھی کھیلے گی اور 15 اکتوبر کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے یو اے ای روانہ ہوگی۔

واضح رہے گذشتہ روز پی سی بی نے پہلے اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے خوشدل شاہ‘ اعظم خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد‘ مڈل آر ڈر بلے باز حیدر علی اور فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کیاتھا۔

تاہم سلکٹرس نے آج مزید ایک تبدیلی کرتے ہوئے زخمی صہیب مقصود کی جگہ سابق کپتان اور تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.