شین وارن کی روی چندرن اشون پر تنقید

شین وارن نے کہاکہ بہت آسان سی بات ہے کہ یہ بہت شرمناک بات ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، ہر بار ایسا کرنے والے اشون ہی کیوں ہوتے ہیں۔

دبئی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں متنازعہ رن لینے پر عظیم لیگ اسپنر شین وارن کی تنقید کی زد میں آنے والے اسپنر روی چندرن اشون کی حمایت میں ان کی ٹیم دہلی کیاپٹلس سامنے آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی کے درمیان میچ میں روی چندرن اشون نے اپنے ساتھی بلے باز ریشبھ پنٹ کے بازو سے گیند ٹکراکر جانے کے باوجود ایکسٹرا رن لیا جس پر ان کی نائٹ رائیڈرز کے کپتان ایان مورگن اور ٹم ساوتھی سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

 اگر فیلڈر کی جانب سے تھرو کی جانے والی گیند بلے باز سے ٹکراکر جائے تو عمومی طورپر کھلاڑی رن نہیں لیتے کیونکہ اسے کرکٹ کے کھیل کی روح کی منافی سمجھا جاتاہے البتہ بلے باز کو رن لینے سے روکنے کے حوالے سے کوئی قانون نہیں ہے۔

بحیثیت کپتان راجستھان رائلز کو آئی پی ایل کا افتتاحی ایڈیشن جتانے والے شین وارن نے اشون کے اس طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے 36 لاکھ ٹویٹر صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’لوگوں کو اس موضوع اور اشون کے حوالے سے تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔

شین وارن نے کہاکہ بہت آسان سی بات ہے کہ یہ بہت شرمناک بات ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، ہر بار ایسا کرنے والے اشون ہی کیوں ہوتے ہیں میرے خیال میں مورگن نے اشون کو درست باور کرایا کہ وہ قانون توڑ رہے ہیں۔

اس تنقید پر دہلی کی ٹیم ایشون کی حمایت میں سامنے آگئی ہے اور ٹیم کے شریک مالک پارتھ جندل نے لیگ اسپنر کو فوراً ورلڈکپ 2019 کے فائنل کی یاد دہانی کرائی۔

 انہوں نے کہاکہ جب ورلڈکپ فائنل میں بین اسٹوکس سے گیند لگ کر باؤنڈری کے باہر گئی اور اس نے انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تو اس وقت کوئی مسئلہ نہیں تھا، یہ تو منافقت کی انتہا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.