صدر‘ وزیراعظم‘ راہول گاندھی اور ممتابنرجی کی بھاوینا کو مبارکباد

صدر جمہوریہ رامناتھ کووین نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے کہا ”بھاوینا پٹیل نے پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستانی دستے اور کھیل شائقین کو تحریک دی ہے“۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند‘ وزیراعظم نریندر مودی‘ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا بین پٹیل کو ٹوکیو پیرالمپکس میں سلور میڈل جیتنے پرمبارکباد دی۔

صدر جمہوریہ رامناتھ کووین نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے کہا ”بھاوینا پٹیل نے پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستانی دستے اور کھیل شائقین کو تحریک دی ہے“۔

انہوں نے مزید کہا ”آپ کے غیرمعمولی عزم اور مہارت سے ہندوستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ اس غیرمعمولی کامیابی پر آپ کو میری طرف سے مبارکباد“۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھاوینا پٹیل سے بات کرکے انہیں مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم دفتر کے ذرائع کے مطابق مودی نے اتوار کو بھاوینا کے ساتھ بات کرکے انہیں مبارکباد دی اور ان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تاریخ رقم کی ہے۔

وزیراعظم نے ان کے مستقبل کے مقابلوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ بھاوینا پٹیل گجرات کے وڈ نگر مہسانہ کے سوندھیا کی رہنے والی ہیں۔

وزیراعظم نے انہیں بتایاکہ وہ کئی بار سوندھیا گئے ہیں۔ انہوں نے پوچھاکہ سوندھیا میں ابھی ان کے خاندان میں کون کون لوگ رہتے ہیں، اس پر بھاوینا نے کہاکہ اس کے والدین اب بھی وہیں رہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بھاوینا پٹیل ٹوکیو پیرالمپکس کی خواتین ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے میں ہارگئی جس کی وجہ سے انہیں چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

اسی دوران کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر بھاوینا پٹیل کو مبارکباد دی ہے۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا ”چاندی کا تمغہ جیتنے پر بھاوینا پٹیل کو مبارکباد۔ ہمیں آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔

آپ نے ملک کا سر فخر سے بلند کیاہے“۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ بھاوینا نے اپنے شاندار مظاہرہ سے ملک کے کھلاڑیوں کو ایک تحریک فراہم کی ہے۔

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے بھاوینا بین کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.