عظیم فٹبالر میراڈونا کو بغیر دل کے دفنایا گیا: ڈاکٹر کاسترو

رپورٹ کے مطابق نیلسن کاسترو نے میراڈونا کی صحت، ایک سچی کہانی کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں انہوں نے سابق فٹبالر کی صحت اور موت کے بارے میں حیران کردینے والے انکشافات کیے ہیں۔

بیونس آئرس: ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے سابق مشہور فٹبالر میراڈونا سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے کہ عظیم فٹبالر کو بغیر دل کے دفنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نیلسن کاسترو نے میراڈونا کی صحت، ایک سچی کہانی کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں انہوں نے سابق فٹبالر کی صحت اور موت کے بارے میں حیران کردینے والے انکشافات کیے ہیں۔

ڈاکٹر کاسترو نے اپنی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہاکہ میراڈونا کے کچھ انتہا پسند مداح تدفین کے بعد ان کا دل نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ایسا نہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ میراڈونا کی موت کی تحقیقات کیلئے ان کے دل کا ہونا بہت ضروری تھا اس لیے تدفین سے قبل ڈاکٹرز نے ان کا دل نکال لیاتھا۔ ڈاکٹر کاسترو کے مطابق انہوں نے یہ معلومات میرا ڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کی ہیں جبکہ انہوں نے ان لوگوں سے بھی بات کی جو اس کے گواہ ہیں۔

ڈاکٹر کاسترو نے مزید کہاکہ عام طورپر انسانی دل کا وزن 300 گرام ہوتاہے لیکن میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا۔ میراڈونا 25 نومبر 2020 کو دارالحکومت بیونس آئرس میں 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے جبکہ ارجنٹینا کی عدلیہ میراڈونا کی موت کی تحقیقات کررہی ہے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.