عمران ملک تیزگیند کرنے والے ہندوستانی

ملک تیز گیند باز سندیپ شرما کی جگہ ایس آر ایچ پلیئنگ الیون میں آئے اور انہوں نے دبئی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف میچ میں اپنی رفتار سے سب کو متاثر کیا۔

دبئی: اپنے آئی پی ایل ڈیبیو کے موقع پر سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے فاسٹ بولر عمر ملک نے 151.03 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی جوکہ آئی پی ایل 2021 میں کسی ہندوستانی کی تیز ترین گیند ہے۔

ملک تیز گیند باز سندیپ شرما کی جگہ ایس آر ایچ پلیئنگ الیون میں آئے اور انہوں نے دبئی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف میچ میں اپنی رفتار سے سب کو متاثر کیا۔

کے کے آر اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے آئی پی ایل 2021 کی اب تک کی سب سے تیز گیند کی ہے جس کی رفتار 152.75 کیلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ دریں اثنا، محمد سراج آئی پی ایل میں سابقہ تیز ترین ہندوستانی بولر تھے جس کی رفتار 145.97 کیلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

21 سالہ ملک کو ٹی نٹراجن کی جگہ ایس آر ایچ میں شامل کیاگیاہے۔ نٹراجن کووڈ 19 ٹسٹ مثبت پائے جانے کے بعد آئی پی ایل سے باہر ہوگئے تھے۔ عمران، جو حیدرآباد کے دستے کا ایک خالص بولر تھے‘ نے جموں کشمیر کیلئے ایک ٹی 20 اور لسٹ اے میچ کھیلا اور مجموعی طورپر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے ملک کو ایک ”دلچسپ ٹیلنٹ“ قرار دیا۔ ولیمسن نے کہاکہ عمران ملک ایک بہترین فاسٹ بولر ہے تاہم یہ ان کی بدقسمتی ہے کہ انہیں سیزن کے آخری حصہ میں موقع حاصل ہواہے۔

تاہم کین ولیمسن نے اس امید کا اظہار کیاکہ عمران ملک مستقبل میں شاندار فاسٹ بولر بن کر ابھریں گے۔ واضح رہے کہ سن رائیزرس حیدرآباد کے آل راؤنڈر عبدلصمد کا تعلق بھی جموں وکشمیر سے ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.