مجھے ورلڈکپ کا انتظار ہے: رمیز راجہ

رمیز راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ویون رچرڈز اور عمران خان ہیں۔ رمیز راجہ نے کہاکہ ورلڈکپ کیلئے پاکستان زندہ باد کا پیغام دیتا ہوں، اس سے بڑا نعرہ کوئی نہیں ہے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین رمیز راجہ نے کہاکہ مجھے ہندوستان یا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کا نہیں پورے ورلڈکپ کا انتظار ہے۔

رمیز راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ویون رچرڈز اور عمران خان ہیں۔ رمیز راجہ نے کہاکہ ورلڈکپ کیلئے پاکستان زندہ باد کا پیغام دیتا ہوں، اس سے بڑا نعرہ کوئی نہیں ہے۔

ورلڈکپ اسکواڈ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں تبدیلی کا جواب نہیں دوں گا۔ رمیزراجہ نے مزید کہاکہ پاکستان میں وکٹیں اور کوچنگ ٹھیک نہیں ہے، ڈومیسٹک کوچس کے ساتھ میٹنگ کی اور 20 فیصد ڈومیسٹک کوچس کو تبدیل کرناہے۔

انہوں نے کہاکہ امپائرنگ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کام کرنا پڑے گا، پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ نیچے گئی ہوئی ہے۔ رمیز راجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اگلے 4 ہفتوں میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے چیزیں سامنے لاوں گا، پاکستان آئی سی سی میں زیرو فیصد سرمایہ کاری کرتاہے، ہمیں اپنے پاوں پر کھڑا ہوناہے، پی سی بی کو اپنے پیروں پر کھڑا ہوناہے تاکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ مستقبل میں دورہ منسوخ نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ آئی سی سی ایک سفید ہاتھی ہے جو ایشیائی اور مغربی بلاک میں تقسیم ہوچکاہے، پاکستان کرکٹ کو کوئی ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈال سکتا، جب تک آواز نہیں اٹھائیں گے تب تک کوئی کام نہیں بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اسٹیڈیمس کو بہتر کرناہے کیونکہ ہمارے اسٹیڈیم جانے کے لائق نہیں۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.