محمد عامر، کورونا کا شکار ہوگئے

محمد عامر نے بتایاکہ 8 نومبر کو ان کا کوویڈ ٹسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر کے ایک کمرے تک محدود رکھا تاہم اب پہلے سے طبیعت بہت بہتر ہے۔

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے دستبرداری اختیار کرلی۔

محمد عامر نے بتایاکہ 8 نومبر کو ان کا کوویڈ ٹسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر کے ایک کمرے تک محدود رکھا تاہم اب پہلے سے طبیعت بہت بہتر ہے۔

محمد عامر نے مزید کہاکہ لاہور میں ان دنوں موسم اچھا نہیں، اس لیے کوئی رسک نہیں لینا چاہتا تاکہ گلہ دوبارہ خراب نہ ہوجائے۔ 20 یا 21 نومبر کو پہلے کراچی اور پھر دبئی جانے کا پلان ہے جہاں جاکر وہ سری لنکا پریمیر لیگ کی تیاری کریں گے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.