مذہب کے سلسلہ میں کسی پر حملہ کرنا مایوس کن : ویراٹ کوہلی

ویراٹ نے کہا،’’مذہب کے سلسلہ میں کسی پر حملہ کرنا بےحد مایوس کن ہے۔ ہماری توجہ باہر کے ڈرامے پر نہیں ہے۔ ہم پوری طرح سے میچ پر فوکس کررہے ہیں۔

دبئی: ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے پاکستان سے ملی 10 وکٹ سے ہار کے بعد ہندوستانی تیز گیندباز محمد شمیع کی ٹرولنگ کرنے والے لوگوں کو آئنہ دکھایا ہے۔

ویراٹ نے کہا،’’مذہب کے سلسلہ میں کسی پر حملہ کرنا بےحد مایوس کن ہے۔ ہماری توجہ باہر کے ڈرامے پر نہیں ہے۔ ہم پوری طرح سے میچ پر فوکس کررہے ہیں۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اپنی پہچان چھپاکر اس طرح کی حرکت کرتے ہیں اور آج کے وقت میں یہ عام ہوگیا ہے،لیکن ہم اپنے ڈریسنگ روم میں ماحول کو صحیح رکھتے ہیں اور اپنے کھلاڑیوں کو ساتھ رکھتے ہیں۔‘‘

کپتان نے کہا،’’اس سلسلہ میں اہم ایک گروپ کے طورپر سمجھتے ہیں کہ ہمیں کیسے ایک ساتھ رہنا ہے۔ہمیں اپنی طاقت پر کیسے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ باہر لوگ جو سوچتے ہیں اس کا ہمارے گروپ کے اندر کوئی قیمت نہیں ہے۔ ہم اس پر کبھی توجہ نہیں دیتے،کیونکہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ بین الاقوامی سطح پر میدان پر کام کرنے کیلئے کیا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.