مردوں کی کرکٹ ٹیم کیلئے خاتون کوچ کا تقرر

سارہ ٹیلر فرنچائز کرکٹ میں پہلی خاتون کوچ ہیں جو مردوں کی فرنچائز ٹیم کی کوچنگ کریں گی۔ وہ ابوظبی ٹیم کی ٹی 10 لیگ میں کرکٹ کی کوچ ہوں گی۔

لندن: انگلینڈ کی معروف سابق کرکٹر سارہ ٹیلر ابوظبی ٹی 10 لیگ میں مردوں کی کرکٹ ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ بن گئی ہیں۔

سارہ ٹیلر فرنچائز کرکٹ میں پہلی خاتون کوچ ہیں جو مردوں کی فرنچائز ٹیم کی کوچنگ کریں گی۔ وہ ابوظبی ٹیم کی ٹی 10 لیگ میں کرکٹ کی کوچ ہوں گی۔

سارہ ٹیلر خواتین کرکٹ کی تاریخ کی کامیاب ترین وکٹ کیپر پلیئر رہی ہیں۔ انگلینڈ کیلئے 226 انٹرنیشنل میاچس میں نمائندگی کی ہے۔ ویمنس ورلڈکپ اور ویمنس ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں جبکہ انگلینڈ کی کاؤنٹی سسیکس کیلئے بھی کوچنگ کرچکی ہیں۔

سارہ ٹیلر نے اپنے تقرر کے تعلق سے کہاکہ وہ اس نئی ذمہ داری کیلئے کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ میرے لئے ایک بڑا چیالنج ہے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.