مصری فٹبالر محمد صلاح کے گولس کی سنچری مکمل

محمد صلاح نے162میاچس میں 100گول کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔انہوں نے اپنے کئریر میں 207میاچس میں 128گول داغ کرکلب سطح کی فٹبال تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

لندن: مصر کے فارورڈ محمد صلاح نے لیڈس یونائیڈ کیخلاف انگلش لیگ کا100 واں گول اسکور کرکے اپنے گولوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔

 انگلش پریمئر لیگ میں لیور پول نے لیڈز یونائٹیڈ کوتین صفر سے زیر کر لیا۔

محمد صلاح نے کھیل کے 20ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے انگلش پریمیئر لیگ میں گولوں کی سنچری کی۔

محمد صلاح نے اطالوی کلب روما کی نماندگی کی اور چارسال قبل انگلش پریمیئر لیگ کے کلب لیورپول سے وابستگی اختیار کرلی۔

انہوں نے162میاچس میں 100گول کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔انہوں نے اپنے کئریر میں 207میاچس میں 128گول داغ کرکلب سطح کی فٹبال تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے  پانچویں تیزترین فٹبالر ہیں۔صلاح پریمیئر لیگ میں 100گول کرنے والے 30ویں کھلاڑی ہیں۔

انگلش لیگ میں 4 میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر یونائیٹڈ سرفہرست ہے،مانچسٹر یونائیٹڈ نے 3 میچ جیتے اور ایک ڈرا ہوا۔چیلسی بھی 10 پوائنٹس کے ساتھ ہی دوسرے نمبر پر ہے،لیور پول تیسرے اور مانچسٹر سٹی چوتھے نمبر پر ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.