مضبوط واپسی بہت معنی رکھتی ہے: دھونی

سی ایس کے کے کپتان نے مزید کہاکہ یہ ضروری ہے کہ بہانے نہ بنائیں اور ہم نے اس سال ان چیزوں سے سبق لیتے ہوئے اچھا کیا ہے۔

شارجہ: چینائی سوپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو شکست دینے کے بعد کہاکہ یہ بات بہت معنی رکھتی ہے کیونکہ گزشتہ مرتبہ ہم نے کہا تھاکہ ہم مضبوطی کے ساتھ واپسی کرنا چاہتے ہیں۔

دھونی نے کہا کہ ہم اس کیلئے مشہور ہیں اور بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا تھا۔ آپ ہمیشہ میچ نہیں جیت سکتے اور گزشتہ سیزن میں کافی کچھ ہمارے حق میں نہیں گیاتھا۔

سی ایس کے کے کپتان نے مزید کہاکہ یہ ضروری ہے کہ بہانے نہ بنائیں اور ہم نے اس سال ان چیزوں سے سبق لیتے ہوئے اچھا کیا ہے۔

کھلاڑیوں نے رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں کو توازن میں رکھنے کی ذمہ داری لی ہے، اس کیلئے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کو کریڈٹ جاتا ہے۔

سابق ہندوستانی کپتان نے کہاکہ وکٹ پر اچھال مختلف تھی، گیند گھٹنے کی اونچائی کے بجائے سینے سے اوپر آرہی تھی اور ایک بار جب بلے باز سمجھ گئے کہ انہیں سیدھا شاٹ کھیلناہے تو وہ کامیاب ہوگئے۔

دھونی نے کہاکہ گیندبازوں نے گیند کو آگے سوئنگ کرنے کی کوشش کی اور جب انہوں نے اسے بہت آگے ڈالا تو انہیں سیدھے شاٹس لگے، لیکن بعد میں انہوں نے بہت اچھی طرح سے ایڈجسٹ کیا۔ میں نے گیندبازوں سے کہاکہ انہیں آج کے کھیل میں حالات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 اگر شروع میں عام گیند رک کر آئی تو بعد میں یہ بلے پر اچھی طرح آنے لگی۔ شائقین کے بارے میں کہنے کی ضرورت نہیں جنہوں نے ہر وقت ہمارا ساتھ دیا اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے ان کا اعتماد ٹوٹنے نہیں دیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.