مہیندر سنگھ دھونی آج بھی بہترین فنیشر ہیں:پانٹنگ

مہیندر سنگھ دھونی نے گذشتہ رات آئی پی ایل 2021 کے پہلے کوالیفائر مقابلہ میں دہلی کے خلاف شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔

دبئی: آسٹریلیا کے سابق کپتان اور آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیاپٹلس کے کوچ رکی پانٹنگ نے چینائی سوپر کنگز کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی ستائش کرتے ہوئے انہیں بہترین فنشر قرار دیا۔

مہیندر سنگھ دھونی نے گذشتہ رات آئی پی ایل 2021 کے پہلے کوالیفائر مقابلہ میں دہلی کے خلاف شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔

دھونی نے آخری اوور میں زبردست چھکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔ دھونی کے اس شاندار مظاہرہ پر دہلی کے کوچ رکی پانٹنگ نے کہاکہ دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش ہوچکے ہیں تاہم اب بھی وہ بہترین فنشر ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے مزید کہاکہ دھونی کی فٹنس اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو دیکھ کر یہ نہیں لگتاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑچکے ہیں۔

وہ اب بھی نوجوان کھلاڑیوں کی طرح پرجوش نظر آتے ہیں۔ رکی پانٹنگ نے کہاکہ اگر دھونی اسی طرح کھیلتے رہے تو مجھے یقین ہے کہ وہ مزید 2 تا 3 سال چینائی کی قیادت کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دھونی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم انڈیا کا مشیر بنایا گیاہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.