میں ایک اور ورلڈکپ کھیلنا چاہتاہوں: کریس گیل

38 سالہ ڈیون براوو نے تصدیق کی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن کرس گیل اب بھی اپنے ساتھی سابق کپتان کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تھے۔

دبئی: ویسٹ انڈیز کے سوپر اسٹار کرس گیل نے کہاہے کہ وہ ایک اور ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اس کی اجازت نہیں ملے گی۔

گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی، یہ دفاعی چمپئن کی پانچ میچوں میں چوتھی شکست ہے۔

38 سالہ ڈیون براوو نے تصدیق کی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن کرس گیل اب بھی اپنے ساتھی سابق کپتان کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تھے۔

اس حوالے سے کرس گیل نے کہاکہ یہ ایک غیرمعمولی کیریر رہا ہے، میں نے کسی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن مجھے جمائیکا میں ایک میچ دیا جائے تاکہ میں اپنے ہوم کراوڈ کے سامنے جاسکوں پھر میں ان کا شکریہ ادا کرسکتا ہوں۔

کرس گیل نے مزید کہاکہ ’میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیاہے اور میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے کیریر کا ایک اور ورلڈ کپ کھیلوں لیکن مجھے اس کی اجازت نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنی اننگز کے اختتام پر کرسٹوفر ہینری گیل المعروف کرس گیل کو ساتھی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر ڈگ آؤٹ میں خوش آمدید کہا۔ ان سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ وہ اب ویسٹ انڈیز کیلئے دوبارہ کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.