دہلی

پی ایف آئی پر امتناع کے بعد شاہین باغ میں سخت سیکوریٹی

دہلی پولیس جو مرکز کی کارروائی کے سبب غیرقانونی صورتِ حال پیدا ہونے کا انسداد کرنے زیادہ چوکس ہوگئی ہے، شاہین باغ علاقہ پر نظر رکھنے ڈرونس استعمال کررہی ہے۔ پی ایف آئی آفس کے آس پاس گلیوں میں بھی پولیس طلایہ گردی کررہی ہے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں آج شاہین باغ کے علاقہ میں جہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا آفس واقع ہے، پولیس بھاری تعداد میں وہاں موجود تھی۔ آج علی الصبح مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس کی معاون و ملحقہ تنظیموں پر پانچ سال کے لیے امتناع عائد کیا۔

 ان تنظیموں میں ریہاب انڈیا فاؤنڈیشن (آر آئی ایف)، کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی)، آل انڈیا امامس کونسل (اے آئی آئی سی)، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این سی ایچ آر او)، نیشنل ہیومنس فرنٹ، جونیئر فرنٹ، امپاور انڈیا فاؤنڈیشن اور ریہاب فاؤنڈیشن کیرالا شامل ہیں، جنہیں غیرقانونی قرار دیا گیا۔

 دہلی پولیس جو مرکز کی کارروائی کے سبب غیرقانونی صورتِ حال پیدا ہونے کا انسداد کرنے زیادہ چوکس ہوگئی ہے، شاہین باغ علاقہ پر نظر رکھنے ڈرونس استعمال کررہی ہے۔

پی ایف آئی آفس کے آس پاس گلیوں میں بھی پولیس طلایہ گردی کررہی ہے۔ دس دن قبل پولیس نے جامعہ نگر کے سارے علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کرکے چار یا چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔