نسلی تعصب معاملہ، یارکشائر کے چیرمین راجرہٹن مستعفی

نسلی تعصب کے معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے ای سی بی نے کہاکہ عظیم رفیق کے معاملے پر یارکشائر کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ اس نے اعتراف کیاکہ اس واقعہ سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچاہے۔

لیڈز: انگلش کاؤنٹی یارکشائر میں نسلی تعصب کے معاملہ پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کاؤنٹی کو بین الاقوامی میاچس کی میزبانی سے معطل کردیا۔

نسلی تعصب کے معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے ای سی بی نے کہاکہ عظیم رفیق کے معاملے پر یارکشائر کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ اس نے اعتراف کیاکہ اس واقعہ سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچاہے۔

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس معاملہ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے یارکشائر کاؤنٹی کو انٹرنیشنل میاچس کی میزبانی سے معطل کردیا۔

واضح رہے کہ یارکشائر کاؤنٹی میں بین الاقوامی میاچس کی میزبانی کیلئے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ موجود ہے جو لیڈز میں واقع ہے۔ اس معطلی کے بعد لیڈز میں طے شدہ انٹرنیشنل میاچس کی میزبانی پر سوالیہ نشان لگ گیاہے۔

خیال رہے کہ عظیم رفیق کے خلاف نسلی ریمارکس دینے والے ٹسٹ کرکٹر گیری بیلنس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی نژاد عظیم رفیق نے ماضی میں یہ انکشاف کیا تھاکہ انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 2008 سے 2014 کے دوران انہیں نسلی تعصب پر مبنی باتیں سننے کو ملیں اور ان کی قومیت کی وجہ سے ہراساں بھی کیا گیا۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.