نسل پرستی کیخلاف گھٹنے ٹیکنے کی ہدایت، ڈی کاک کا میچ کھیلنے سے انکار

دبئی: کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے نسل پرستی کے خلاف میدان میں کھلاڑیوں کے گھٹنے ٹیکنے کی ہدایت کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔ دراصل اس فیصلہ کو ٹیم کے اسٹار اور ان فارم وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کے آج یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ نہ کھیلنے سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ ڈی کاک نہ تو زخمی ہیں اور نہ ہی آؤٹ آف فارم، اس کے باوجود وہ اپنی مرضی سے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ کپتان تیمبا باوما نے بے شک اس کے پیچھے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ہو، لیکن سمجھا جاتا ہے کہ سی ایس اے کے نسل پرستی کے خلاف تمام کھلاڑیوں کو میدان میں گھٹنے ٹیکنے کی ہدایت کے بعد ڈی کاک نے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سی ایس اے نے منگل کو ایک ریلیز میں کہا، "ہم نے متفقہ طور پر ایک ہدایت جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے جومیچ شروع ہونے سے پہلے میدان میں نسل پرستی کے خلاف تمام کھلاڑیوں کے گھٹنے ٹیکنے سے متعلق ہے۔” سمجھا جاتا ہے کہ بورڈ نے پیر کی شب یہ فیصلہ کیاتھا اور منگل کو ایک ریلیز میں اس کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈی کاک نے اس سال سینٹ لوسیا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران 12 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس میں گھٹنے نہ ٹیکنے کے پیچھے کی وجہ بتانے سےانکار کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا، ’’یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔ میں اسے اپنے تک محدود رکھوں گا۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ ہر ایک کا اپنا اپنا فیصلہ ہے، کسی کو کچھ بھی کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ میں چیزون کو اسی طرح سے دیکھتا ہوں۔ "

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.