نیوزی لینڈ، انگلینڈ کا دورہ پاکستان ختم کرنا دوہرا معیار: خواجہ

بائیں ہاتھ کے اوپنر نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ثابت کیاہے کہ وہ ہر لحاظ سے محفوظ جگہ ہے، وہاں سیکوریٹی کے سخت اور مثالی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

سڈنی: عثمان خواجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کو دہرا معیار قرار دیاہے۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے دورہ ختم کرنے کے فیصلے کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مقابلے میں ہندوستان میں حالات جیسے بھی ہوں مگر ہندوستان میں کرکٹ کھیلنے کو سب تیار ہوتے ہیں۔

 اگر ہندوستان میں یہ صورتحال ہوتی تو پھر کوئی بھی ایسا نہ کرتا، اس کا مطلب تو یہ ہوا ہے کہ پیسہ بولتا ہے اور میرے خیال میں یہ ہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ثابت کیاہے کہ وہ ہر لحاظ سے محفوظ جگہ ہے، وہاں سیکوریٹی کے سخت اور مثالی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

 میں نے سب سے یہ سنا ہے کہ لوگ وہاں محفوظ ہیں، میرے نزدیک پاکستان کے ٹورز کو ختم نہیں کرنا چاہیے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.