نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد

ہوٹل میں قیام کے دوران کھلاڑیوں کا کووڈ ٹسٹ ہوگا۔ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ڈھاکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

 جہاں سے انہیں انتہائی سیکیورٹی میں نجی ہوٹل روانہ کردیا گیا۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم ایک روز روم آئسولیشن میں گزارے گی۔

ہوٹل میں قیام کے دوران کھلاڑیوں کا کووڈ ٹسٹ ہوگا۔ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین ونڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچس 17، 19 اور21 ستمبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی 20 سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پانچ ٹی20مقابلے 25‘26‘29ستمبراورچوتھا میاچ یکم اکتوبرکو اورپانچویں اورآخری مقابلہ3اکتوبر کومنعقد ہوں گے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.