وارنر بھی رونالڈو کے نقش قدم پر ……

یاد رہے کہ جون میں ہنگری کے خلاف پرتگال کے یورو 2020 کے افتتاحی میچ سے پہلے نیوز کانفرنس میں کرسٹیانو رونالڈو نے میز پر پڑی کوکا کولا کی بوتلیں ہٹادی تھیں۔

دبئی: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد نیوز کانفرنس میں کوکا کولا کی بوتلیں اپنے آگے سے ہٹادیں۔

یاد رہے کہ جون میں ہنگری کے خلاف پرتگال کے یورو 2020 کے افتتاحی میچ سے پہلے نیوز کانفرنس میں کرسٹیانو رونالڈو نے میز پر پڑی کوکا کولا کی بوتلیں ہٹادی تھیں۔

انہوں نے دونوں بوتلوں کو پکڑکر سائیڈ پر کرتے ہوئے کہاتھا ’پانی پیو‘۔ اس واقعہ کے باعث کوکا کولا کے حصص میں 1.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس سے کمپنی کو 5.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

کوکا کولا نے بعدازاں اپنے ایک بیان میں کہاکہ ’ہر کوئی اپنی ترجیحات کے مطابق مشروبات استعمال کرنے کا حقدار ہے اور ہر ایک کا ذائقہ اور ضروریات مختلف ہیں‘۔

جمعرات کو ڈیوڈ وارنر نے سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی 7 وکٹوں کی جیت کے بعد یہی عمل دہراتے ہوئے کہاکہ ’اگر یہ کرسٹیانو رونالڈو کیلئے کافی اچھاہے تو یہ میرے لیے کافی ہے‘۔

تاہم وارنر کو جلد ہی کوکا کولا کی بوتلیں اس کی اصل حالت میں واپس لانے کو کہاگیا جس پر انہوں نے عمل کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 42 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنے ناقدین کو خاموش کردیا۔

یہ آسٹریلیا کی ٹی۔20 ورلڈکپ میں مسلسل دوسری جیت تھی۔ انہوں نے جیت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’آج رات، مجھے واضح طورپر نئے سرے سے آغاز کرنا تھا‘۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.