جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں شوہر کی ہلاکت،صدمہ سے دل کا دورہ پڑنے پربیوی کی موت

سائیلوآٹوچلاتا تھا اور اس کی بیوی مزدوری کیاکرتی تھی۔ان دونوں نے کافی کوششوں کے بعد اپنی دوبیٹیوں کی شادی کی۔19اکتوبر کو پیش آئے سڑک حادثہ میں سائیلوہلاک ہوگیا۔اس صدمہ کو اس کی بیوی یشودھا برداشت نہیں کرسکی۔

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں شوہر کی ہلاکت کے بعد صدمہ سے دل کا دورہ پڑنے سے بیوی کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے چیوڑلہ گاوں کے رہنے والے 39سالہ سائیلو اور35سالہ یشودھا کو دو بیٹیاں اورایک17سالہ بیٹا ہے۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی

سائیلوآٹوچلاتا تھا اور اس کی بیوی مزدوری کیاکرتی تھی۔ان دونوں نے کافی کوششوں کے بعد اپنی دوبیٹیوں کی شادی کی۔19اکتوبر کو پیش آئے سڑک حادثہ میں سائیلوہلاک ہوگیا۔اس صدمہ کو اس کی بیوی یشودھا برداشت نہیں کرسکی۔

اس کو اس ماہ کی 5تاریخ کو دل کا دورہ پڑاجس کے بعد اس کو علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی کل شب موت ہوگئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔