ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان ہندوستان شکست دے گا: بابر اعظم

بابر اعظم نے کہاکہ ہمیں پچوں کا مزاج پتہ ہے اور بطور بلے باز ہم وہاں کھیلنا جانتے ہیں ۔ ویسے تو اس دن بہترکرکٹ کھیلنے والی ہی ٹیم جیتے گی لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم یہ میچ جیتیں گے۔‘‘

دبئی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم کئی سالوں سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلنے کے مسلسل تجربے کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو شکست دے سکتی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان اپنے ورلڈ کپ کا آغاز 24 اکتوبر کو دبئی میں کریں گے۔ پاکستان اس مقام پر ابھی تک ناقابل شکست رہا ہے اور اس نے چھ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتے ہیں۔

بابر نے آئی سی سی میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ "ہم گزشتہ تین چار سالوں سے متحدہ عرب امارات میں مسلسل کھیل رہے ہیں اور وہاں کے حالات سے واقف ہیں۔ ہمیں پچوں کا مزاج پتہ ہے اور بطور بلے باز ہم وہاں کھیلنا جانتے ہیں ۔ ویسے تو اس دن بہترکرکٹ کھیلنے والی ہی ٹیم جیتے گی لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم یہ میچ جیتیں گے۔‘‘

سال 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد کئی سالوں تک پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں اپنے "گھریلو” میچ کھیلے ہیں۔ ویسے ، ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستان آج تک پاکستان سے کبھی نہیں ہارا ہے ، چاہے وہ 50 اوورز کا ورلڈ کپ ہو یا ٹی 20 فارمیٹ ۔ لیکن اپنے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں کپتان مقرر کئے گئے بابراعظم نے کہا ، "ہم پہلے میچ کی اہمیت اور دباؤ کو پہچانتے ہیں ہیں۔ بطور ٹیم ، ہم اس ٹورنامنٹ میں پورے اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔ ہم اس دن اچھی کرکٹ کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔‘‘

اعظم نے اپنی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے سلسلے میں کہا ، "ہم سب ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل دکھا کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ ٹیم میں کئی سینئر کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس مقابلے میں پہلے حصہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ سات آٹھ ایسے کھلاڑی ہیں جو چیمپئنز ٹرافی میں کھیل چکے ہیں۔ ہمیں ان کے تجربے اور پختگی پر پورا یقین ہے۔ "

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.