حیدرآباد

مودی شاندار اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم کے طور پر اپنی تیسری میعادکیلئے تیار:کشن ریڈی

کشن ریڈی نے آرٹیکل 370 کی تنسیخ اور متعدد اصلاحات کے بعد 2019 میں بی جے پی کی 302 سیٹوں سے 370 سیٹوں تک متوقع اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے 400 نشستوں پر کامیابی کا یقین ظاہر کیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر وتلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے اعلان کیا کہ نریندر مودی شاندار اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم کے طور پر اپنی تیسری میعاد حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔عنبرپیٹ اسمبلی حلقہ میں نلہ کنٹہ علاقہ میں اپنے دورہ کے دوران ریڈی نے سکندرآباد پارلیمانی حلقہ میں جلد ہی انتخابی مہم شروع کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

انہوں نے کہا ”میں عنبرپیٹ کا ایک قابل فخر نمائندہ ہوں۔ عنبر پیٹ کے عوام نے سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر عہدہ سنبھالنے سے پہلے مجھے تین بار ایم ایل اے کے طور پر اپنا خط اعتماد دیا۔سکندرآباد پارلیمنٹ کے تمام حصوں میں زبردست جذبات ہماری قیادت کے حق میں ہیں“۔

انہوں نے آرٹیکل 370 کی تنسیخ اور متعدد اصلاحات کے بعد 2019 میں بی جے پی کی 302 سیٹوں سے 370 سیٹوں تک متوقع اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے 400 نشستوں پر کامیابی کا یقین ظاہر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات وزیر اعظم کو منتخب کرنے کے کیلئے نہیں ہیں۔ عوام نے پہلے ہی نریندر مودی کو ان کی تیسری مدت کے لئے منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔