وزیر اعظم کی ہندوستانی پیرالمپکس اسٹار سے ملاقات

ٹوکیو گیمس میں ہندوستانی پیرا اتھلیٹس نے اب تک کا اپنا بہترین مظاہرہ کیا اور 19 میڈلس جیتے جن میں 5 گولڈ، 8 سلور اور 6 برانز شامل ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ہندوستان کے ٹوکیو پیرالمپکس اسٹارس سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ اُن لوگوں نے 2020 میں ریکارڈ مظاہرہ کیا۔ ٹوکیو گیمس میں ہندوستانی پیرا اتھلیٹس نے اب تک کا اپنا بہترین مظاہرہ کیا اور 19 میڈلس جیتے جن میں 5 گولڈ، 8 سلور اور 6 برانز شامل ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا کہ وزیر اعظم نے بریک فاسٹ میٹنگ میں تحریک پہنچانے کے لئے مشوروں کو شیئر کیا۔

قبل ازیں چہارشنبہ کو مرکزی وزیر اسپورٹس انوراگ ٹھاکر نے ہندوستان کے شاندار مظاہرہ کی پُرزور ستائش کی اُن کا کہنا تھا کہ ایک نیا دور پیرالمپک اسپورٹس کے لئے شروع کیا ہے۔ پیرالمپک اسپورٹس کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے۔

مودی حکومت مسلسل تائید کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ ہمارے اتھلیٹس بہتر سہولتوں کے ذریعہ 2004 اور 2008ء میں پوڈیم تک رسائی حاصل کرسکیں۔

اتھلیٹس کا مظاہرہ غیر معمولی رہا اور ہندوستان میں اسپورٹس کے تیئں رویہ تبدیل ہوچکا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.