مشرق وسطیٰ

غزہ تک خوراک پہنچانے کے لیے راہداریاں قائم کی جائیں:یو این مطالبہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روم میں موجود اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اتوار کے روز غزہ تک خوراک پہنچانے کے لیے انسان دوست راہداریوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

روم: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ تک خوراک پہنچانے کے لیے راہداریوں کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
غزہ میں نسل کشی کے خطرات پوری دنیا میں پھیل سکتے ہیں:ریاض المالکی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روم میں موجود اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اتوار کے روز غزہ تک خوراک پہنچانے کے لیے انسان دوست راہداریوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کے مہلک حملوں کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں نے فلسطینی علاقے غزہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے، فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، بچوں اور خاندانوں سمیت عام شہریوں کو خوراک تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ کے متاثرہ علاقوں میں خاندانوں اور بچوں کو خوراک پہنچانا ضروری ہے، یو این نے کہا کہ وہ اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو ضروری خوراک پہنچانا چاہتے ہیں، اس کے لیے انسان دوست راہداریاں قائم کی جائیں، تاکہ متاثرہ علاقوں تک محفوظ اور بلا روک ٹوک رسائی ممکن ہو۔

واضح رہے کہ یو این ایجنسی ماہانہ تقریباً ساڑھے 3 لاکھ فلسطینیوں کو براہ راست خوراک فراہم کرتی ہے، اور کیش ٹرانسفر کے ساتھ شراکت میں تقریباً 10 لاکھ فلسطینیوں کو امداد فراہم کی جا رہی ہے۔