ویراٹ کوہلی شکست کی وجہ بتائیں : تھرور

کانگریس لیڈر اور ایم پی تھرور نے اس شکست کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کپتان ویراٹ کوہلی سے ہار کی وجہ پوچھی۔

نئی دہلی: نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی بڑی شکست کے بعد ٹیم پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اب شائقین ہی نہیں سیاستدان بھی ٹیم سے جواب مانگ رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر اور ایم پی تھرور نے اس شکست کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کپتان ویراٹ کوہلی سے ہار کی وجہ پوچھی۔

انہوں نے پیر کو اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ ”ہم نے انہیں مبارکباد دی ہے، ان کی تعریف کی ہے اور انہیں عزت دی ہے۔ ہمیں اس کے ہارنے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ اس نے لڑا بھی نہیں۔ کپتان کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کیا ہوا، ہم خود دیکھ سکتے ہیں، اسے بتانا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔“

ٹی۔ 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا اب تک کا سفر کافی مایوس کن رہا ہے۔ اتوار کو اپنے دوسرے میچ میں ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.