ٹرافی کے بغیر سنچریوں کا کوئی فائدہ نہیں:روہت شرما

روہیت شرما نے کہاکہ کھیل کو سمجھنا ضروری ہے، آپ کو ہمیشہ ٹیم کو اپنے آپ سے آگے رکھنا ہوتا ہے اور یہ دیکھنا ہوتاہے کہ ٹیم کو اس وقت کیا ضرورت ہے۔

دبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیاٹسمین روہیت شرما کا مانناہے کہ ایسے رن اور سنچریوں کا کوئی مطلب نہیں ہے جس میں آپ ٹرافی نہ جیت سکیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سوشل میڈیا ہینڈل سے گفتگو کرتے ہوئے روہیت شرما نے کہاکہ 2016 سے اب تک میں صرف اتنا دیکھ سکتا ہوں کہ میں نے کافی تجربہ حاصل کیاہے، میں 2016 کے مقابلے میں ایک بلے باز کے طورپر بہت زیادہ پختہ ہوچکا ہوں۔

روہیت شرما نے کہاکہ کھیل کو سمجھنا ضروری ہے، آپ کو ہمیشہ ٹیم کو اپنے آپ سے آگے رکھنا ہوتا ہے اور یہ دیکھنا ہوتاہے کہ ٹیم کو اس وقت کیا ضرورت ہے۔

ہندوستانی کرکٹر نے مزید کہاکہ کوشش کریں اور ایک یا دو لمحے نکالیں اور سوچیں کہ اگر میں شاٹ کھیلنے جارہا ہوں تو کیا ٹیم کو اس وقت اس کی ضرورت ہے یا نہیں۔‘ اُنہوں نے کہاکہ جب آپ اپنی ٹیم کیلئے اننگز کا آغاز کرتے ہیں، تو آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ گیندوں کا سامنا کرنے کا بہترین موقع ہوتاہے۔

آپ زیادہ سے زیادہ رنز حاصل کرتے ہیں۔ روہیت شرما نے مزید کہاکہ میرے خیال میں ایسے رنز اور سنچریاں بے مطلب ہیں جن کے بعد آپ ٹرافی نہ جیت سکیں۔ واضح رہے کہ روہیت نے شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف 74 رنز اسکور کرکے ’پلیئر آف دی میچ‘ کا ایوارڈ حاصل کیاتھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.